ملتان کارپوریشن میں تعینات ہاؤسنگ وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 11ملازمین کو واپس بھیج دیا گیا
ملتان( خبر نگار خصوصی) صوبائی حکومت کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن ملتان میں تعینات محکمہ ہاؤسنگ وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 11ملازمین کو فارغ کرکے متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے باقاعدہ ریلیو آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں ان میں سکیل ایک سے 16تک کے ملازمین شامل ہیں ان میں محمد اشرف، ساجد رئیس ، ارشد اقبال، محمد آصف، سلطان وغیرہ شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان ملازمین کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی کارپوریشن کے ملازمین کی ترقی کا چینل بھی متاثر ہورہا تھا اور وہ بار بار احتجاج بھی کررہے تھے۔