انتخابات نہایت اہم، ووٹر ایماندار اور اہل قیادت منتخب کریں:آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے الیکشن2018 ملکی تاریخ سے اہم ترین انتخابات ہیں۔ قوم نے 5 برس کے لئے قیادت کا انتخاب کرنا ہے۔ انتخابات کا شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں انعقاد نہایت ضروری ہے تاکہ قوم کو اپنے نمائندوں سے انتخاب کا حق مل سکے اور انتخابات اور دھاندلی کے ناسُور کے بغیر ملکی نظام چل سکے۔ جمہوری عمل کے تسلسل میں انتخابات کی اہمیت فراموش نہیں کی جا سکتی۔ پاک فوج انتخابات کے پرامن اور شفاف ماحول میں انعقاد کے لئے مستعد اور پرعزم ہے۔ ووٹر اپنی تقدیر کا فیصلہ نہایت سمجھداری سے کریں۔ اہل اور ایماندار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال سکتی ہے۔ ووٹ ایک امانت ہے اس کا استعمال قومی فریضہ ہے۔ پاکستانی باشعور ہیں ووٹ کے ذریعے مثبت تبدیلی لائیں گے۔