سابق وزیراعظم نواز شریف کا کیس سننے والے اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ایک ہفتہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کیس سننے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ایک ہفتے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ،پہلے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 20جولائی سے تین اگست تک چھٹیوں پر جانا تھا،نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 28 جولائی سے تین اگست تک کیسز سنیں گے ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈویڑن بنچ جولائی کے آخری ہفتے میں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔جبکہ عدالت نے نواز شریف کا کیس جولائی کےآخری ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024