پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام،خانہ پری کیلئے 8ملزمان گرفتار
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام رہی۔پولیس نے خانہ پری کیلئے8 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ متعدد پتنگ بازوں سے مبینہ طور پر سازباز کرکے ان کو چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی چھٹی کے روزپتنگ بازوں نے شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ ،شاہدرہ ٹائون ،راوی روڈ ،نولکھا ،شفیق آباد ،ٹبی سٹی ،مصری شاہ،اسلام پورہ ،نیوانارکلی ،گجر پورہ ،شالیمار ،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو،لٹن روڈ ،مزنگ ،سمن آباد ،ملت پارک ،گلشن راوی ،شیراکوٹ ،وحدت کالونی ،اقبال ٹائون ،گلبرگ،لیاقت آباد ،فیصل ٹائون ،غالب مارکیٹ ،کاہنہ ،نصیر آباد ،کوٹ لکھپت ،نشتر کالونی ،فیکٹری ایریا،غازی آباد ،ہنجروال ،ٹائون شپ ،گرین ٹائون ،سٹی رائیونڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ ،صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔