ساہیوال فائرنگ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی:وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال فائرنگ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے.اور اس واقعے میں جو شخص بھی ملوث ہوا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی.واقعے میں زخمی ہونیوالے بچوں کا تمام علاج معالجہ اور کفالت پنجاب حکومت برداشت کرے گی ۔انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ساہیوال فائرنگ واقعے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہی.جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو 72 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔واقعے میں سی ٹی ڈی کا کوئی آدمی ملوث پایا گیا تو اسے سزا دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زخمی بچے میرے اپنے بچے ہیں اور ان کا مکمل علاج معالجہ اور کفالت صوبائی حکومت کے ذمہ ہوگی ۔