چودھری فرحان شوکت ہنجرا کی کاوشوں سے یونین کونسل 58 میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، عوام کا اظہار تشکر
لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے رکن سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل 58 چودھری فرحان شوکت ہنجرا کی کاوشوں سے علاقہ دیو سماج روڈ سنت نگر میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل شروع ہو گیا۔ اہل علاقہ کے گلیوں کو روشن دیکھ کر چہرے کھل اٹھے۔ چودھری فرحان شوکت ہنجرا نے کہا جماعت اسلامی خدمت خلق کو اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہو گی کہ حلقہ 58 میں ہر گلی، محلہ، مساجد، پارک، سکولز چوک میں سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔