اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے غزہ کی پٹی پر حملے کی حماقت کی تو پوری فلسطینی قوم مل کر صہیونی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان زیاد نخالہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔غزہ میں شہدا فلسطین انسائیکلو پیڈیا کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے النخالہ نے کہا کہ صہیونی دشمن کی جارحیت کے خلاف فلسطینی قوتیں متحد ہیں۔ ہم فلسطین کے لیے اپنے سفرکو پایہ تکمیل اور آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن فلسطینی قوم می صفوں میں پھوٹ پیدا کرنا اور دراڑ پیدا کرنا چاہتا ہے مگر ہم دشمن کی ہرجارحیت کا ایک ہو کر جواب دیں گے۔ حماس اسلامی جہاد مل کرصہیونی دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024