میرا جسم 38 سال کا ہے‘: امریکا کے 61 سالہ شخص کا دعویٰ

امریکی بائیو ہیکر ڈیو پاسکو اپنی عمر کو 61 سال سے کم کرکے 38 سال کرنے کا دعویٰ کرنے کے بعد میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک بائیو ہیکر ڈیو پاسکو نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ خوراک، ورزش اور سپلیمنٹس پر مشتمل سخت طرز عمل کے ذریعے اپنی عمر کو 38 سال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں طلوع آفتاب سے پہلےاُٹھتا ہوں اور باہر کھلی فضاء میں کافی وقت گزارتا ہوں، سخت ورزش کرتا ہوں، مخصوص ڈائٹ پلان پر عمل کرتا ہوں اور ہر روز 158 سپلیمنٹس لیتا ہوں۔

ڈیو پاسکو نے بتایا کہ میرا وقت میرے لیے بہت اہم ہے جسے میں اچھی طرح شیڈول کرتا ہوں، میں دوپہر کا کھانا شاذ و نادر ہی کھاتا ہوں اور رات کا کھانا بھی شام میں 3 سے 5 بجے تک کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے کھانے میں عام طور پر مختلف قسم کی تازہ سبزیاں، گائے کا گوشت، چکن یا مچھلی شامل ہوتی ہے اور میں اپنے کھانوں میں لہسن باقاعدگی سے شامل کرتا ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیو پاسکو نے بتایا کہ میں کھانے میں صرف کاربوہائیڈریٹ کی تعداد کو محدود کرکے وزن بڑھائے بغیر اپنی پسند کے مطابق جو بھی کھانا چاہوں کھاتا ہوں

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...