جشن حضرت امام حسینؓ و ابوالفضل العباسؓ آج منایا جائیگا
کراچی (پ ر)آئمہ محافل و میلاد کمیٹی امام بارگاہ شاہِ نجف کے تحت’’جشن حضرت امام حسین ؓ وابو الفضل العباسؓ ‘‘کے سلسلے میں جمعہ(آج)20اپریل رات9بجے امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈپر پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ صدارت علامہ سید رضی جعفری نقوی کریں گے ۔خصوصی خطاب مولانا سید محمد نقی نقوی کریںگے۔