فیروزوالہ: ٹریفک حادثہ،نوجوان جاں بحق،3 عورتوں سمیت4افراد زخمی

 فیروزوالہ( نامہ نگار)اسلام آباد سے میت لیکر جانےو الی ایمبولینس بارش میں پھسلن اورٹائر پھٹ جانے سے حادثہ کاشکار ،3خواتین سمیت4افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیوامدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر2خواتین کی حالت نازک ہونے پر ان کو لاہور کے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا۔لاہور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل نوجوان اسلم جان بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

ای پیپر دی نیشن