پاکستان کی سعودی عرب کے علاقے القطیف میں دہشت گردی کی مذمت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق القطیف میں حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سعودی بھائیوں اور حکومت سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب میں گزشتہ جمعہ کو دہشت گردی کے واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
مذمت