سعودی عرب میں قید 700پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جدہ جیل میں قید 700پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ سعودی عرب میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے کہا ہے کہ یہ 700پاکستانی سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ سعودی ائرلائن کی دو پروازوں میں 700پاکستانی کراچی پہنچے۔ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو اپنے خرچ پر وطن واپس بھیجا۔