ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رن سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18رن سے شکست دیدی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رن کا ہدف دیا. جس کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 176رن بنا پائی.امریکا کی جانب سے اینڈریس گوس 80 رن بنا کر نمایاں رہے، ہرمیت سنگھ 38 اوراسٹیون ٹیلر نے24 رن بنائے. کوری اینڈرسن 12، نتیش کمار8 اور جسدیپ سنگھ 2رن بنا سکے۔جنوبی افریقہ بولرز ربادا نے 3وکٹیں حاصل کیں، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی اور کیشو مہاراج ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے، جبکہ کوئنٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر194 رن بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 74 اورایڈن مارکرم 46 رن بنا کر نمایاں رہےجبکہ ہینرک کلاسن 36 ، ٹرسٹن اسٹبس 20 اورریزا ہینڈرکس نے11رن بنائے۔امریکا کے بولرز سوربھ نیٹراوالکر اور ہرمیت سنگھ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں

ای پیپر دی نیشن