ترقی‘ خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے: ڈاکٹراحسان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترقی و خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہو گی قوم پاکستان اور پاکستان کی مخلص لیڈر شپ کے ساتھ کھڑی ہے ان شاءاﷲکل کی طرح آج بھی میاں برادران اس مرحلے پر سرخرو ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹر احسان الحق نے یوتھ گروپ سے گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف نے جے ٹی آئی میں پیش ہو کر قانون کی بالادستی کا خواب پورا کیا اپنے عہدے کے جواز پر میاں نوازشریف استثنیٰ لے سکتے ہیں مگرانہوںنے قانون کی حکمرانی کو اہمیت دی۔ ڈاکٹر احسان نے کہا کہ جو لوگ دن رات وزیراعظم میاں نوازشریف کے استعفیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ میاں نوازشریف قوم کے ہر دل عزیز لیڈرہیںقوم پاکستان کی و تعمیر اور خوشحالی کا ایجنڈا پورا ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔ ان شاءاﷲ مسلم لیگی قیادت اقتصادی و معاشی میدان میں پاکستان کو عظیم ترین بناکر دم لے گی۔