وزیر اعلیٰ کی گورنر سندھ سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر ہاﺅس میںگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے جاری صورتحال، امن وامان ،ترقیاتی کاموں اور خاص طو ر پر رمضان المبارک اور عید شاپنگ کے موقع پر بازاروں میںحفاظتی اقدامات پر غور کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر لوگوں کو ساز گار اور پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں۔