ماہڑہ شہر: چار منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد
وسندے والی ٗماہڑہ شہر (نامہ نگار)تھانہ روہیلانوالی نے منشیات فروشوں سے 3385 گرام چرس برآمد کر لی اور چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا دوران کاروائی محمد بلال ولد غلام رسول کھوکھر کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی میں محمد فیصل ولد محمد موسی کے قبضہ سے 470 گرام چرس برآمد کر لی ۔محمد ابراہیم کے قبضہ سے 1345 گرام چرس برآمد کر لی ۔محمد بابر ولد غلام یسین کے قبضہ سے 1350 گرام چرس برآمد کر لی ۔