سانحہ راجہ بازار میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج آصف مجید اعوان نے سانحہ راجہ بازار میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے گزشتہ روز عدالت نے سانحہ یوم عاشور کے مقدمہ نمبر385/13میں نامزد ملزم انیس الحسن کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے 2لاکھ روپے اور 2شخصی ضمانتیں جمع کروانے کا حکم دیا ۔