طلباء طالبات کو ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے سکول اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد طلباء طالبات میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مفید معلومات فراہم کرنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی ہے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے بتایاکہ آگاہی مہم کے دوران طلباء طالبات کو بریفنگ دی جائے گی کہ ’’موٹر سائیکل سوار دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال کریں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں ، دائیں یا بائیں ٹرن اور لین تبدیل کرتے وقت اشاروں کا استعمال،تین سوار ہونے سے حادثہ ہونے کے امکانات، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے اور مسیجز کرنے کے نقصانات،پارکنگ قوانین سے آگاہی، موڑ موڑتے وقت رفتار کم کرنا، غلط پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل،حادثات کی روک تھام، سیکیورٹی کے پیش نظر گاڑیوں کے شیشوں پر کالے پیپرز لگانے سے اجتناب،ہیلمٹ کے ساتھ سائیڈ مرر کا استعمال لازمی کریں،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا قانوناََ جرم،کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات،، موٹر سائیکل سوارانتہائی بائیں لین میں موٹر سائیکل چلائیںاور شا ہرائوں پر کسی بھی ڈرائیور کا ڈرائیونگ کرنے سے پہلے ڈرائیونگ کے اصولوں سے واقف ہونا اور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے مکمل واقفیت رکھنا لازمی ہے‘‘ سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی گئی سی ٹی او نے کہا کہ شاہرائوں پر بہترین ٹریفک نظام ٹریفک قوانین سے آگاہی کے بعد قانون پر عمل داری سے ہی ممکن ہے۔