اشیاء خورد و نوش میں ملاوٹ کیخلاف ٹاسک فورس کمیٹیاں بنا دیں: وزیر خوراک
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈویژنل سطح پر فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ ضلعی سطح پر ٹاسک فورس کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو خوراک میں ملاوٹ، گندگی اور حفظان صحت کے خلاف کارروائی کریں گے۔ پیور فوڈ رولز میں ترامیم بھی کئی گئیں۔ یہ بات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک ڈاکٹر پرویز احمد،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساجد چوہان، ڈائریکٹر خوراک آصف اقبال لودھی، ڈپٹی سیکرٹری خوراک فرخ جاوید، ڈپٹی سیکرٹری فوڈ ریاض اقبال اورڈپٹی سیکرٹری فوڈ انجم سردار نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی ساجد چوہان نے بریفنگ دی کہ اینٹی آڈلٹریشن مہم کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی اور ہر ضلع میں ایک ٹاسک فورس کمیٹی بھی بنائی گئی جو کہ خوراک میں ملاوٹ، گندگی اور حفظان صحت کے حوالے سے ناقص کھانوں اور پروڈیکشن کے خلاف کارروائی کرے گی۔