عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ

 واشنگٹن میں  پاکستان کی معاشی ٹیم نے  عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے معاشی حکام سے غیررسمی مشاورت کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے  پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت   نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی۔ حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کے حکام  نے پاکستانی معاشی ٹیم کو طویل کے بجائے مختصرمدت کے پروگرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں  نے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز اورہر قسم کے ریلیف کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ  عالمی مالیاتی اداروں  نے مالی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومتی کمپنیوں کی تیز رفتارنجکاری کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...