اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لئے منتخب ہونے والے قومی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دیں گے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لئے منتخب ہونے والے قومی اسکواڈ سے ملاقات کریں گےجبکہ ملاقات کے لئے آنے والوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور دیگر آفیشلز بھی شامل ہوں گے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعظم کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے میچز کے لئے مفید مشورے دیں گے جبکہ 1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں بھی تازہ کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے انگلینڈ میں شرو ع ہو رہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترےگی جبکہ پاکستان 31مئی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف میگا ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے نام بتائے جن میں کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان ، محمد حسنین ، فخر زمان، امام الحق ، عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے رکھا ہے اور ہمارے پاس 22 مئی تک ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑی تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024