قصور ویڈیو سکینڈل: ملزموں کی آواز ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کیلئے سرکاری وکیل کی درخواست منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے 212/15 نمبرکیس میں ملزموں کی آواز اور ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کے لیے سرکاری وکیل کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔