کارباری برادری نے شعیب بٹ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا ہے:شیخ فیاض احمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری شخصیات شیخ فیاض احمد ، شیخ شاہد فیاض ، خواجہ تنویر اشرف ،سابق صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جلال پور بھٹیاں ، حافظ آباد اور قلعہ دیدار سنگھ کی کاروباری برادری نے یونٹی و ن یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شعیب بٹ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا ہے اور بزنس کمیونٹی کی فلاح بہود کیلئے ان سے اچھا اور کوئی امیدوار نہیں ،یونٹی ون یونٹی گروپ کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے کیونکہ یونٹی ون یونٹی گروپ ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں رہی ہے شعیب بٹ جیسے باشعور ، بااخلاق اور اعلی تعلیم یافتہ شخص ہی بزنس کمیونٹی کی آواز دنیاء کے ہر پلٹ فورم پر بلند کر سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن یونٹی و ن یونٹی بالخصوص شعیب بٹ کی کامیابی کا دن ثابت ہو گا ۔