نواب شہزاد علی خان کا انتقال قل خوانی کل ہو گی
ملتان( سپیشل رپورٹر)پی سی جی اے کے سابق چیئرمین اور ترجمان نواب شہزاد علی خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ جامع مسجد القریش ہاوئسنگ اسکیم میں ادا کی گئی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 19 اکتوبر بروز سوموار ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔