لیجنڈ اولمپیئن افضل منا کی دوسری برسی آج منائی جائیگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیجنڈ اولمپیئن افضل منا کی دوسری برسی آج بروز پیر کو لاہور میں مرحوم کی رہائشگاہ 225 اے خرم بلاک کینال بنک ہاوسنگ سوسائٹی سلیک ہربنس پورہ میں منائی جائے گی۔ مرحوم افضل منا 1964ء کے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھے جس میں پاکستان ٹیم نے سلور میڈل جیتا تھا۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور محفل میلاد کا آغاز بعد نماز ظہر ہوگا جبکہ دعا ساڑھے تین بجے کرائی جائے گی۔