آرٹس کونسل ملتان کے زیراہتمام قرآنی خطاطی اور اسمائے محمدؐ کے فن پاروں پر مشتمل 3 روزہ نمائش کل سے شروع ہوگی
ملتان (نیوز رپورٹر) آرٹس کونسل ملتان کے زیراہتمام قرآنی خطاطی اور اسمائے محمدؐ کے فن پاروں پر مشتمل 3 روزہ نمائش کل سے شروع ہو گی افتتاحی تقریب سہ پہر ساڑھے تین بجے زوار حسین آرٹ گیلری میں ہو گی۔ نمائش میں خطاط استاد شمس الدین شمس‘ استاد غلام فرید بھٹی‘ حافظ محمد اقبال ‘ ابن کلیم (مرحوم) راشد سیال‘ حامد اقبال اور حنا تبسم کے فن پارے شامل ہوں گے اختتامی تقریب 21 نومبر کو ہوگی۔