شہادت حضرت امام حسنؓ‘ مجالس و جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے آج 28 صفر کو حضرت امام حسنؓ کی شہادت کے سلسلے میں مجالس و جلوسوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کر لئے ہیں پولیس کے مطابق شہر میں کل 14 مجالس اور چار جلوس نکالے جائیں گے جن میں 2 مجالس اور 2 جلوس حساس قرار دیئے گئے ہیں اس موقع پر 1460 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ 5 ریزروز پولیس لائن میں الرٹ رہیں گی اور 542 رضا کار 220 والنٹیئرز بھی ڈیوٹی دیں گے۔