آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ کیلئے فیوچر ڈگری کالج سکستھ روڈ کو امتحانی سینٹر بنادیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے سٹیٹ انٹری ٹیسٹ کیلئے راولپنڈی میں فیوچر ڈگری کالج سکستھ روڈ کو امتحانی سینٹر بنادیا گیا یہ سٹیٹ انٹری ٹیسٹ بروزاتوار19 نومبر کو ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔