چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 7رکنی وفد 12روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 7رکنی وفد 12روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہو گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس انوار الحق نے جسٹس محمد یاور علی سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے فاضل جج صاحبان، صوبائی و وفاقی لاء افسران، سینئر وکلاء اور عدالت عالیہ کے افسران نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد قائمقام چیف جسٹس نے عہدہ کا پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا تاہم حلف برداری کے بعد روایات کے مطابق پولیس کے چاق وچوبند دستے نے فاضل قائم مقام چیف جسٹس کو سلامی پیش کی۔
حلف اٹھا لیا