نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد (وقائع نگار) ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے پر شہری نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ کیس میں وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم تمام ریاستی اداروں سے نالاں ہیں ڈی جی ایف ایف آئی اے کو نواز شریف کیخلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پیمرا کو نواز شریف کی ریاست مخالف تقاریر نشر نہ ہونے اور چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سے ریاست اور قومی اداروں کے خلاف مواد حذف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ، استدعا درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے ، میاں نواز شریف، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔