دوطرفہ تجارت پر مذکرات، چینی نائب وزیرِاعظم آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے
بیجنگ(این این آئی)چینی نائب وزیرِاعظم آئندہ ہفتے 23 مئی کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے، جہاں وہ امریکی سینٹ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اورن ہیچ سمیت کانگریس کے دیگر ارکان سے ملاقات کریں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ہاؤس ویز اور مینز کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ چینی نائب وزیرِاعظم آئندہ ہفتے 23 مئی کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں گے۔