ڈاکٹر نویدہ اختر کی ملائیشیا سے واپسی
جامشورو(سندھ اسپیشل ) جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نویدہ اختر کٹپر ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایاسے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے پی ایچ ڈی مکمل کرکے وطن واپس آنے پر ان کو مبارکباد دی ۔