شریف فیملی شوگر ملز منتقلی کیس‘ ایک ملز نے توہین عدالت درخواست پر جواب جمع کرادیا‘ پنجاب حکومت کے وکیل کو دلائل جاری کرنے کی ہدایت
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شریف برادران کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل دیئے اورمختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیاجس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوگر ملز کی منتقلی سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔دوسری جانب توہین عدالت درخواست پر حسیب وقاص شوگر ملز کی جانب سے جواب جمع کرادیاگیا۔عدالت نے دیگر دو ملز کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی۔