چینی صوبے شنشی میں تانگ عہد کے مقبروں کی دریافت

چین کے شمالی صوبے شنشی میں تانگ عہد (618-907) کے تین مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ واضح تاریخ کے ساتھ زمینی غار کی شکل کے یہ مقبرے اپریل اور مئی 2022 کے درمیان کھدائی کے دوران چھانگ ژی شہر میں کھیلوں کے ایک مرکز کے قریب دریافت ہوئے۔کھدائی کے دوران مجموعی طور پر 30 مقبرے برآمد ہوئے۔ کھدائی منصوبے میں شریک ماہر لی ہوئی نے کہا کہ مقبروں میں سے پانچ کا تعلق تانگ عہد سے ہے اور باقی 25 کا تعلق منگ اور چھنگ عہد (1368-1911) سے ہے۔تین مقبروں سے ماہرین آثار قدیمہ نے مردوں کے ساتھ دفن کی جانے والی 48 اشیا بھی دریافت کیں جن میں پانچ اچھی طرح سے محفوظ مٹی کے مجسمے اور ایک چائے کا سیٹ شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...