سری نگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں سانحہ شوپیاں کو لیکر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ روز بھی حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) کی اپیل پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرے کئے اور مکمل ہڑتال کی گئی ۔ فریدہ بہن جی کی قیادت میں خواتین کی ریلی بھی نکالی گئی ۔مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ جبکہ فرید بہن جی سمیت6خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔تمام کاروباری و تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہوگئے ۔سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی اس موقع پر فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے بھی جوابی پتھرائو کیا جس سے تین اہلکاروں سمیت دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ فورسز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے ۔ لبریشن فرنٹ (آر) نے نائب بھارتی صدر حامد انصاری کے دورہ وادی کے موقع پر 20 جون کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024