فیروز والا: بہن بھائی سمیت 4افراد اغواء
فیروز والا (نامہ نگار ) فیکٹری ایریا،فیروزوالہ ،شرقپوراور مریدکے کے علاقے میں بہن بھائی سمیت چار عورتیں اغواء ہو گئیں۔ رحمان گارڈن میں عبدالغفور کا بیٹا محمود علی بہن (ن) کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ نواز نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی (ر) ‘ کوٹ عبدالمالک میں چار افراد نے شادی شدہ خاتون (س) ‘مریدکے میں تین افراد نے جواں سالہ لڑکی (ع) کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔