نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی:اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سیاسی طور ختم ہو چکے ہیں، این آر او کے لئے دونوں پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی دبائوڈالنے کی کوششو ں میں مصروف ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان این آر او پر یقین رکھنے والے انسان نہیں ہیں، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ایک جیل چلا گیا جبکہ دوسرا بھی جیل میں جانے والا ہے، حکومت کرپٹ مافیا سے نہ تو خوف زدہ ہے اور نہ ہی بلیک میل ہوگی،ہمیں کوئی سیاسی چیلنجز درپیش نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے مستحکم سیاست کی بنیاد رکھ دی ہے، پہلے تو جعلی بجٹ آتے رہے ہیں 23جنوری کو نیا بجٹ سامنے لائیں گے اس بجٹ کو ہی حکومت کا اصل بجٹ کہا جائے گا، نئے منی بجٹ میں معاشی استحکام لائیں گے، عوام صبر کریں اور پاکستانی لیڈرشپ پر بھروسہ رکھیں حالات بہتر ہوں گے اور وزیر اعظم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔