کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ، صبح کھلتے ہی سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز ایک بار پھرسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کردی گئی تھی۔سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے کراچی کے مکینوں کو بالخصوص شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، سی این جی بند ہوتے ہی ٹرانسپورٹ ناپید ہوگئی تھی ۔سی این جی کی بندش کے دوران پیٹرول سے رکشہ، ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی چلانے والے ڈرائیوروں نے من مانی کرتے ہوئے زائد کرائے وصول کیے اور لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھایا۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024