لاکھوں روپے ، طلائی زیورات چوری کرلیے گئے
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ چونترہ کو محمد ثمراز نے بتایا کہ چک رنیال میں میرے گھر کے کمرے سے دو لاکھ30 ہزار روپے کی نقدی اور اڑھائی تولہ وزنی طلائی زیورات ،افتخار کے گھر سے اڑہائی لاکھ روپے کی نقدی ، وقار کے گھر سے ساڑھے 52 ہزار روپے کی نقدی اڑہائی تولہ وزنی زیور ، محمد ارشاد اقبال کے گھر سے دس ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات آٹھ گھڑیاں اور نعیم اختر کے گھر سے پانچ لاکھ دس ہزار روپے کی رقم اور چار تولہ وزنی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ صدر بیرونی کو محمد عباس نے بتایا کہ گلشن آباد اڈیالہ روڈ پر میری کار نمبر RIB - 776 چوری ہوگئی تھانہ سول لائن کو شہر یار خان نے بتایا کہ تلسہ روڈ پر میری سکائی فارمیسی میں تین ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے نقدی ، موبائل فون اور کارڈز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو خرم فاروق نے بتایا کہ مسلم ٹائون ڈھوک کھبہ میں گھر کے باہر سے میری مہران کار نمبرYS - 152 چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کو سفیان نے بتایا کہ خیابان سرسید سیکٹر فور میں میرے دادا کے جنازے میں مدعی کا موبائل فون چوری ہوگیاتھانہ رتہ امرال کو وقار مقصود نے بتایا کہ ریلوے سکیم7 میں گھر کے باہرر سے میرا125 موٹر سائیکل نمبرRIO - 6024 چوری ہوگیاتھانہ سہالہ کو ساجد نے بتایا کہ میرے گھرمیں تین ڈاکو داخل ہوئے اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر سات لاکھ روپے مالیتی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کو شیراز خان نے بتایا کہ تین ڈاکوئوں نے مجھ سے موبائل فون چھینا تو میرے دوست اسامہ کی مذاحمت پراسے چاقو کے وار سے مضروب کردیا تھانہ کھنہ کو بلال نے بتایا کہ میری دکان میں دو ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر مجھ سے نقدی ، موبائل فون چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تھانہ لوہی بھیر کو نوید نے بتایا کہ میری کرولا کار نمبر ICT049 چوری ہوگئی تھانہ بنی گالہ کو منیر احمد نے بتایا کہ میرے گھر سے35 تولے سونا اور 70ہزار روپے چوری ہوگئے تھانہ کوہسارکو خرم شہزاد نے بتایا کہ بلیو ایریا میں سٹاک ایکسچینج کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل LEX - 5893 چوری ہوگیا ۔