باکسنگ رنگ کا افتتاح‘ کھلاڑیوں کے چہرے کھل اٹھے
ملتان( سپورٹس رپورٹر) شہر میں باکسنگ رنگ کا افتتاح ہونے پر کھلاڑیوں کے چہرے کھل اٹھے اور باکسنگ کی دنیا سے وابستہ افراد نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ملتان میں باکسنگ رنگ کے افتتاح سے عید سے قبل ایک اور خوشی مل گئی پسماندہ علاقوں میں باالخصوص ملتان کے کھلاڑیوں کا فائدہ ہو گا ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن ہو گا ان خیالات کا اظہار ارسلان عباس اور محمد ذیشان نے نوائے وقت موبائل فورم میں کیا انہوں نے کہا کہ ینگ جرنیشن اور نوجوان طبقہ منفی سرگرمیوںکی بجائے باکسنگ کی طرف توجہ دیں گے حکومت کا احسن اقدام ہے باکسنگ رنگ سے وابستہ کھلاڑیوں کو ذہنی تناؤ سے نجات ملے گی محمد جمیل اور اسامہ نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور طریقہ سے کھیل پر توجہ دے سکیں گے باکسنگ رنگ کے قیام سے ملتان کے کھلاڑیوں کو باہر کے ممالک اور دیگر شہروں کے کھلاڑیوں سے کھیلنے اور مقابلہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔