فلپائن میں فوج کی کارروائی ، خودکش بمبار سمیت 3جنگجو ہلاک
منیلا (نوائے وقت رپورٹ) فلپائن میں فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار اور اس کے دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی فوج نے ابوسیاف کے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ملٹری گاڑی کے نزدیک خود کو دھماکے سے اْڑانے کی کوشش کرنے والے ایک بمبار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔گھمسان کی جنگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔ جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔