مقدمات ،2 ملزمان کومجموعی طور پر 7ماہ 10دن قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے منشیات کے مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر2 ملزمان کومجموعی طور پر 7ماہ 10دن قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔منگل کو عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے منشیات کے مقدمہ میںملزم زاہد محمود کو جرم ثابت ہونے پر3 ماہ20 دن قید اور5 ہزارروپے جرمانہ جبکہ ملزم عارف کو جرم ثابت ہونے پر 3ماہ20 دن قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ِ دونوں صملزمان کیخلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔