مسلم لیگ ن کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا ، عامر یعقوب میر
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) عوام دشمن حکومتی پالیسیوںکمر توڑ مہنگائی ،پاکستانی روپے کی بے قدری ،کاروبار دشمن پالیسیوں، مسئلہ کشمیر پر ناکام خارجہ پالیسی کے خلاف کل مسلم لیگ ن کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ان خیالات کا اظہار سینئر مسلم لیگی رہنما عامر یعقوب میر ہمدانی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کل ہونے والا عظیم الشان جلسہ انفرادی و اجتماعی عزت نفس کی بحالی اور علاقائی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا جس سے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان اور معتبر قانون دان و صدر مسلم لیگ ن لائیر فورم پنجاب راجہ حمید ایڈووکیٹ خطاب کریں گے عامر یعقوب میر ہمدانی نے کہا کہ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی بجلی کے بلوں نے دن میں تارے دکھا دیئے موجود ہ حکومت کوئی ایک وعدہ بتائے جو وفا کیا ہوا ملکی ترقی و بقا مسلم لیگ ن کے قیادت سے وابستہ ہے تاریخ شاہد ہے کہ ترقیوں کا سفر ہمیشہ میاں نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا کل ہونے والا جلسہ سیاست کا نیا رخ متعین کرے گا۔