افغانستان:طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 15جنگجو ، 9سیکورٹی اہلکار ہلاک
قندوزاقوام متحدہ(شِنہوا+اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد نمبر 2543 منظور کی، جس میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ۔ قرارداد میں رواں ماہ کی 12 تاریخ کو قطر کے شہر دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ چین اس قرارداد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین فریقین سے پیل کرتاہے کہ امن مذاکرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد افغان مسئلے کا موثر سیاسی حل تلاش کریں۔ ادھرافغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے دشتِ ارچی ضلعی گورنر نصرالدین نزاری سعدی نے کہا کہ گزشتہ روزطالبان نے مقامی بازار میں سکیورٹی چوکی پرحملہ کیا تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور جھڑپوںمیں 5جنگجواور9سکیورٹی اہلکارہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع اوبہسکیورٹی فورسز کی آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا جس میں طالبان کے ایک اہم کمانڈرملا نعیم منصور سمیت 10 عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔ یہ بات صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتائی۔