کرونا وائرس پالتو بلیوں میں پھیل سکتا ہے: تحقیقی رپورٹ
ٹوکیو(اے پی پی) جاپان اور امریکہ میں محققین کے ایک گروپ کے مطابق نیا کورونا وائرس پالتو بلیوں میں ایک سے دوسرے کو منتقل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بلیوں کے مالکان سے احتیاط سے کام لینے کا کہا ہے۔یونیورسٹی آف ٹوکیو کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پروفیسر کاوااوکا یوشی ہیرو اور یونیورسٹی آف وسکونسین سے دیگر نے تین بلیوں میں کورونا وائرس داخل کیا اور ان میں سے ہر ایک کو وائرس سے غیر متاثرہ بلی کے ساتھ رکھا گیا۔محققین کے مطابق متاثرہ بلیوں میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن ناک سے حاصل کیے گئے نمونوں میں تمام بلیوں میں وائرس پایا گیا۔ تین میں سے دو بلیوں میں چھ روز تک وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت رہا۔