شاید کہ ترے دل میں اتر جائے میری بات
مکرمی! ممبئی حملہ ہو‘ پلوامہ واقعہ ہو یا کوئی سڑثک پر کتا مر جائے بھارت ایک منٹ کے اندر اندر پاکستان کو موردالزام ٹھہرا دیا جاتا ہے۔ پھر کتنی ستم ظریفی ہے کہ ہمارے پاس کلبھوشن اور بھارتی پائلٹ کی صورت میں شواہد بھی موجود ہوں تو پھر بھی کوشش میں یا پراپیگنڈے۔ میں اتنے کمزور ہیں کہ اپنی مظلومیت امن پسندی ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ بدقسمتی ہے کہ ہمارے بھائی اسلامی ممالک بھی کھل کر ہماری حمایت کرنے سے قاصر ہیں حالانکہ ہم نے اپنے عرب بھائیوں کی وجہ سے ہی آج تک اسرائیل کو تسلیم نہ کیا ہے جبکہ بعض عرب ممالک اسرائیل کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے سفارتی مہم کو تیز کیا جائے۔ عرب ممالک میں وفد بھیجا جائے۔ یورپی ممالک میں وزیراعظم خود جائیں اور وطن عزیز میں ہر جماعت کے پاس شیخ رشید جیسے انمول فنکار موجود ہیں جن سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی لڑائیاں ختم کر دیں۔ اپنی توپوں کا رخ بھارت کی طرف موڑ دیں۔ اپنے گھر کی لڑائی بعد میں لڑتے رہیں ۔ اس دور میں پراپیگنڈا جنگوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ فوج کا مورال بھی پراپیگنڈے سے متاثر ہوتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ پراپیگنڈا کے محاذ کو تیز کیا جئے۔ (محمد یوسف جنجوعہ وزیر آباد)