لبرٹی پلازہ میں آتشزدگی پر تاجر رہنمائوں کا اظہار افسوس
لاہو ر(کامرس رپورٹر ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف)کے سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی نے الفتح سٹور لبرٹی میں خوناک آتشردگی کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفان اقبال شیخ کے غم میں پوری تاجربرادری شریک ہے۔انہوں نے کہا انتظامات نہ کافی تھے۔ اگر حکومتی ادارے بروقت آتشزدگی پر قابو پالیتے تو مالی نقصانات سے بچاجاسکتا تھا ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ واقعہ کا نوٹس لیں۔