انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پر 300مگر مچھوں کو مار ڈالا، فارم ہاﺅس میں توڑ پھوڑ کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں تین روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چبا ڈالا تھا جس پر گاﺅں کے لوگ شدید غم و غصہ کے عالم میں تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مگر مچھوں کے فارم ہاﺅس کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کیلئے پکار رہا ہے اور جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑ مگر مچھ کے منہ میں ہے۔گاﺅں والے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں، خنجر اور چاقو لیکر فارم ہاس میں موجود مگر مچھوں پر حملہ آور ہوئے اور 300 کے قریب مگر مچھوںکو مار ڈالا ،مشتعل ہجوم نے فارم ہاﺅس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ ہم اتنے بڑے مشتعل ہجوم کو روک نہیں سکتے تھے لیکن اب ان لوگوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024