نواز شریف قائداعظم کے جانشین ہیں استعفیٰ نہیں دیں گے: قیصر امین بٹ
لاہور ( پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے۔ اسی جماعت نے پاکستان بنایا یہی ملک کو ترقی کی منزل تک پہنچائے گئے گی۔ جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کے خلاف نہیں ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ نواز شریف قائداعظم کے جانشین ہیں۔ نہ کبھی جھکے تھے نہ ہی انہوں نے شکست تسلیم کی۔ وہ ہر گز استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ملک جلد بحرانوں کے گرداب سے نکل کر ترقی کی منزل تک پہنچ جائے گا۔