لیثرلیگز اور روٹس میلینیم کے مابین فروغ فٹ بال کیلئے مفاہمتی یادداشت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثر لیگز اینڈ روٹس ملینیم ایجوکیشن نے پاکستان بھر میں فٹ بال کو فروغ دینے اور اپنے طالب علموں کو فٹ بال لیگکی جانب متوجہ کرنے کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر اسلام آباد میںدستخط کردیے۔لیزر لیگز جو ٹرنک والا فیملی کی زیر سرپرستی جملہ پاکستان کے 77 شہروںمیںفروغ فٹبال کیلئے متحرک ہے جس کے آخری سیزن میں 10ہزار کھلاڑیوں کو نمائندگی دی جارہی ہے۔ روٹس ملینیم ایجوکیشن جسکا شمار پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جس کی ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔دونوں تنظیموں نے اب اپنے کیمپس میں فٹ بال کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سوکا فیڈریشن (آئی ایس ایف) ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے طلبا کومساوی موقع فراہم کرنے میں باہمی تعاون کرینگے۔تقریب میں ورلڈ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر منیر ٹرنک والا، روٹس ملینیم ایجوکیشن کے سی ای او فیصل مشتاق سمیت دونوں اداروں کی اعلی قیادت لیثر لیگز کے سی او او اسحاق شاہ اور روٹس ملینیم ایجوکیشن کی ڈائریکٹر مواصلات سبینہ ذاکرنے شرکت کی۔